بیجنگ، 23 اگست 2023 /PRNewswire/ — 21 اگست کی شام کو 2023 کے "بیجنگ کی ازسرنو دریافت” ایونٹ کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں دریائے لیانگما کے کنارے منعقد کی گئی۔ اس ایونٹ کی میزبانی بیجنگ میونسپلٹی کے دفتر برائے معلومات نے کی اور اس کا انتظام چائنہ میڈیا گروپ کے سی آر آئی آن لائن کی جانب سے کیا گیا۔ ایونٹ میں سربیا، رومانیہ، آسٹریا، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قازقستان، ترکمانستان، زمبابوے اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیات نے شرکت کی۔ مقصد ثقافتی تبادلوں کی ترویج کرنا اور دنیا کو یہ دکھانا تھا کہ چین کے جدت کی طرف سفر کے ساتھ بیجنگ نے کیسی ترقی کی ہے۔
"براستہ شاہراہ ریشم بیجنگ کی ازسرنو دریافت کے سفر” کا ایونٹ بیجنگ کے بیلٹ اور روڈ اقدام کے لیے نفاذ کے پلان کا حصہ ہے۔ 2016 کے بعد سے، ایونٹ نے مجموعی طور پر بیلٹ اور روڈ سے ملحقہ 49 ممالک کی 111 بین الاقوامی بااثر شخصیات کو اپنی جانب مائل کیا ہے۔ ایونٹ بیجنگ کی کشادہ ذہنیت، جامعیت، تعاون، ترقی اور مشترکہ منزل کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ، نیز ثقافتوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی طور پر سیکھنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
ایون بودورا، شعبہ ثقافت، ریڈیو رومانیہ کے سابقہ ایڈیٹر انچیف اور مشہور ماہر مطالعہ چین نے غیر ملکی بااثر شخصیات کی طرف سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ انہیں چینی کہانیاں بیان کرنے کے لیے بھرپور اور اہم مواد اور تصورات فراہم کرے گا، اور ان کا ماننا تھا کہ یہ سفر یقیناً ثمرآور ثابت ہو گا۔
اس سال کا "براستہ شاہراہ ریشم بیجنگ کی ازسرنو دریافت کا سفر” 21 تا 26 اگست تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کے دوران، بااثر شخصیات بیجنگ کے میونسپل سروس سینٹر، چاؤوائی اسٹریٹ کمیونٹی سروس سینٹر، بیجنگ اسٹاک ایکسچینج، ڈیکسنگ انٹرنیشنل ہائیڈروجن انرجی ڈیمونسٹریشن زون، بیجنگ کے میونسپل ایڈمنسٹریٹو سینٹر کے "دو زونز” میٹنگ روم اور دیگر مقامات کا دورا کریں گے تاکہ بیلٹ اور روڈ اقدام کی تجویز کے بعد سے گزشتہ دس سالوں میں بیجنگ کی تعمیراتی کامیابیوں کے بارے میں جان سکیں، اور بذات خود بیجنگ میں چین کے جدت کی طرف سفر کے عمل کا تجربہ کر سکیں۔