Faisalabad Times
  • طرز زندگی
  • صحت
  • تفریح
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • خبریں
  • کھیل
  • لگژری
  • آٹوموٹو
  • سفر
PR Newswire

ڈیجیٹل اشتراکی تنظیم کی جانب سے ایوارڈز برائے ڈیجیٹل خوشحالی کے لانچ کا اعلان

بذریعہ faisalabadtimes.com اگست 21, 2023
اگست 21, 2023
286

ریاض، سعودی عرب، 14 اگست 2023 /PRNewswire/ — آج ڈیجیٹل اشتراکی تنظیم (DCO) نے انتہائی شدت سے متوقع ایوارڈز برائے ڈیجیٹل خوشحالی کے لانچ کا اعلان کر دیا ہے تاکہ ان قابل ذکر ڈیجیٹل شراکت داریوں کو تسلیم کیا جائے اور جشن منایا جائے جو کہ سب کی خوشحالی، خاص طور پر ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا سبب بنتی ہیں، جن کا کردار قوموں کی ترقی اور نمو میں اضافہ کرنے میں بہت اہم ہے۔

ایوارڈز برائے ڈیجیٹل خوشحالی کو تین مرکزی ستونوں کے اعتبار سے تشکیل دیا گیا ہے اور ہر ستون کو انفرادی ایوارڈ کے زمرے دیے گئے ہیں، ان میں سے ہر ایک ڈیجیٹل ترقی کے اہم پہلو کی نمائندگی کرتا ہے:

ڈیجیٹل جدت:

  • اہم مثبت تبدیلی اور ترقی کو جِلا بخشنے کی غرض سے مداخلتی ٹیکنالوجی پر مبنی سولیوشنز سے فائدہ حاصل کرنے والے شاندار اقدامات کو تسلیم کرنا۔

ڈیجیٹل تبدیلی:

  • فیصلہ سازی کے عمل کو بڑھانے، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی غرض سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال میں مثالی کوششوں کو تسلیم کرنا۔
  • پیشرفت اور کامیابی حاصل کرنے کی خاطر فائدہ مند ڈیجیٹل سولیوشنز کے غیر معمولی اشتراک کی کوششوں کو سراہنا۔

معاشرے کو بااختیار بنانا:

  • ان مثالی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا جو کہ سماجی ترقی اور خوشحالی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال میں اخلاقی طریقۂ کار اور اصولوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
  • ایک ایوارڈ جو کہ ماحولیاتی چیلنجز کو حل کرنے اور خوشحال مستقبل کی خاطر پائیداری کو فروغ دینے کی غرض سے ڈیجیٹل جدتوں سے فائدہ مند شاندار شراکتوں کو تسلیم کرتا ہے۔

“ڈیجیٹل اشتراکی تنظیم (DCO) کی سیکریٹری جنرل مس دیمہ الیحییٰ (Ms. Deemah AlYahya) نے کہا کہ، “ایوارڈز کا لانچ ان تنظیموں کے بے مثال ڈیجیٹل اشتراک کو تسلیم کرنے میں اہم سنگ میل ہے جو کہ سب کے لیے خوشحالی کا سبب بنتی ہیں”۔ ہم DCO کی ممبر ریاستوں اور دنیا بھر سے بہترین ڈیجیٹل جدت کاران کو شناخت کرنے کے منتظر ہیں جو انسانیت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔”

الیحییٰ نے مزید کہا کہ، “ایوارڈز کا مقصد یہ ہے کہ اپنے متعلقہ ممالک میں ڈیجیٹل تبدیلی کو بڑھانے کے لیے بہترین طریقۂ کار، پالیسیز، اور حکمت عملیوں کو اپنانے میں غیر معمولی اقدامات کو تسلیم کیا جائے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ڈیجیٹل معاشی ترقی کو نمو بخشی جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعمیری اشتراک، شیئر کردہ وژن کو فروغ دینے کی بنیاد رکھی جائے۔ ایوارڈز DCO کے کردار کو معلوماتی فراہم کنندہ، وکیل، سہولت کار، اور مشیر کے طور پر مضبوط بناتے ہیں، جو کہ ممبر ریاستوں کی ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل بدلاؤ کی مستحکم ترقی میں اضافہ کرتی ہے، جس سے سب کے لیے ڈیجیٹل خوشحالی کے حصول میں بہبود، سماجی استحکام، اور تعاون کو مزید تقویت ملتی ہے۔”

ایک بڑی اور مختلف تکنیکی کمیٹی اور غیر جانبدار عالمی لیڈرز، جدت کاران، اور تکنیکی ماہرین کا فیصلہ ساز پینل نئے آنے والے مضبوط ترین اور نامزد افراد کا تمام معاشی سیکٹرز میں ان کے مقامی، علاقائی، یا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات کی بنیاد پر مکمل طور پر جائزہ لے گا، جس سے اشتراک اور جدت کے ذریعے مزید جامع اور ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ دنیا کو فروغ ملے گا۔

ایوارڈ کے زمروں اور نامزدگی کے عمل کے متعلق مزید جاننے اور پراجیکٹ جمع کروانے یا نامزد کروانے کے لیے، براہِ کرم https://www.DigitalProsperityAwards.com پر آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں

https://www.digitalprosperityawards.com/media/ پر مکمل ریلیز اور پریس پیک ڈاؤن لوڈ کریں

بانٹیں 0 FacebookTwitterPinterestEmail
پچھلی پوسٹ
کس طرح اسٹیو جابز کی بلا مقابلہ ذہانت نے ٹیکنالوجی میں ہمیشہ کے لیے انقلاب برپا کردیا۔
اگلی پوسٹ
OKX نے گلوکار اور ادا کار علی ظفر کو گلوبلWeb3 کے برانڈ ایمبیسڈر ہونے کا اعلان کیا

متعلقہ پوسٹس

سعودی عرب نے ویزا کی آسان تر درخواست...

جولائی 8, 2026

سعودی عرب نے ویزا کی آسان تر درخواست...

جولائی 8, 2026

جنوبی ایشیا میں 2026 لیڈرشپ پالیسی ڈائیلاگ میں...

جولائی 1, 2026

easypaisa اور Binance نے پاکستان میں ابھرتی ہوئی...

جون 17, 2026

Beauty of Joseon کو Euromonitor International کی جانب...

جون 9, 2026

Cantor نے ADGM کی منظوری حاصل کی، جس...

مئی 22, 2026

ADGM نے MEASA کے سرکردہ IFC کے طور...

مئی 20, 2026

ADGM نے Milken 2026 میں شرکت کی کیونکہ...

مئی 14, 2026

BtcDana سات سال پورے کر رہا ہے کیونکہ...

مئی 2, 2026

جرات مندانہ نئی شکل، ایک روشن نیا موڈ:...

اپریل 28, 2026

حالیہ پوسٹس

  • DRC ایبولا کا ٹرائل پھیلنے کے ساتھ ہی علاج کی جانچ کرتا ہے۔

    جولائی 8, 2026
  • افریقہ کا ایف ڈی آئی 2025 میں 70 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

    جولائی 8, 2026
  • میکرون کا دورہ شام کی تعمیر نو کے معاہدوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

    جولائی 7, 2026
  • Arada نے $5bn کے اثاثہ جات کے ہدف کے ساتھ Arada Capital کا آغاز کیا۔

    جولائی 7, 2026
  • عراق نے بصرہ آئل فیلڈز کے لیے ہالی برٹن کا معاہدہ طے کیا۔

    جولائی 6, 2026

اقسام

  • PR Newswire
  • Uncategorized
  • آٹوموٹو
  • تفریح
  • ٹیکنالوجی
  • خبریں
  • سفر
  • صحت
  • طرز زندگی
  • کاروبار
  • کھیل
  • لگژری
  • نمایاں خبریں

© 2022 Faisalabad Times | جملہ حقوق محفوظ ہیں

  • گھر
  • ہم سے رابطہ کریں۔
Faisalabad Times
  • طرز زندگی
  • صحت
  • تفریح
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • خبریں
  • کھیل
  • لگژری
  • آٹوموٹو
  • سفر