Faisalabad Times
  • طرز زندگی
  • صحت
  • تفریح
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • خبریں
  • کھیل
  • لگژری
  • آٹوموٹو
  • سفر
PR Newswire

یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس نے 2023 کے ویمین بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا آغاز کر دیا ہے

بذریعہ faisalabadtimes.com جون 5, 2023
جون 5, 2023
362

واشنگٹن، 5 جون، 2023 /PRNewswire/ — یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (USIP) نے 2023 کے ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پُروقار سالانہ ایوارڈ سِول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ایسی باہمت خواتین کو بطور اعزاز دیا جاتا ہے جو پرتشدد تنازعات سے متاثرہ ممالک میں امن قائم کر رہی ہیں۔

بے شمار خواتین اپنے معاشروں میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتی ہیں اور انصاف، سلامتی اور شمولیت کی سرکردہ تحریکوں کی قیادت کرتی ہیں مگر اس کے باوجود اکثر ان کی کاوشیں نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ USIP ان خواتین کی حمایت جاری رکھنے اور تبدیلی اور امن میں ان کے کردار کے اثرات کو تسلیم کرنے اور ان کی کاوشوں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے پُرعزم ہے۔

نامزدگیوں کی مدت 31 جولائی 2023 تک جاری رہے گی۔ USIP دنیا بھر کی تنظیموں اور لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ایسی غیر معمولی خواتین کی شناخت اور اعزاز میں حصہ لیں جنہوں نے قیام امن کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ سال کے آخر میں USIP کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ایوارڈ یافتہ خواتین کی عزت افزائی کی جائے گی اور انہیں نقد انعام دیا جائے گا۔

USIP ایسی خواتین کی نامزدگیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے، جنہوں نے قیام امن کے لیے کام کیا ہے مگر پہلے انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔

نامزدگیوں کا جائزہ ایوارڈ کے معیار کی بنیاد پر لیا جائے گا، بشمول: نامزد کردہ خاتون کی امن کے ساتھ وابستگی، اس کی غیر معمولی قیادت، قیام امن کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں اس کی شاندار مشق اور اس کے کام کے اثرات۔ 2023 کی ایوارڈ یافتہ کا انتخاب ویمن بلڈنگ پیس کونسل کرے گی، جو ممتاز ماہرین پر مشتمل ایک گروپ ہے اور یہ صنفی اور امن سازی کے معاملات پر USIP کو مشورے دیتا ہے۔

ویمن بلڈنگ پیس ایوارڈ کے سابقہ وصول کنندگان میں کولمبیا کی ماریہ یوجینیا موسکیرا ریاسکوس، کینیا کی جوزفین ایکیرو اور جنوبی سوڈان کی ریٹا لوپیڈیہ شامل ہیں۔ 2019 میں اپنے آغاز سے اب تک USIP نے 24 خواتین کو ایوارڈ کے لیے مستحق کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

ایوارڈ کے بارے میں مزید معلومات اور امن کی داعی کسی بھی خاتون کو نامزد کرنے کے لیے، ملاحظہ کریں: www.usip.org/womenbuildingpeace

USIP کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: https://www.usip.org/about

لوگو– https://mma.prnewswire.com/media/1274028/United_States_Institute_of_Peace_Logo.jpg 

بانٹیں 0 FacebookTwitterPinterestEmail
پچھلی پوسٹ
متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط بنانا: اعلیٰ سفارت کاروں نے اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔
اگلی پوسٹ
پریمیئر میڈیکل ایجوکیشن کا سفر شروع کرنا: گلف میڈیکل یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف لندن انٹرنیشنل فاؤنڈیشن پروگرام (میڈیکل) متعارف کرایا

متعلقہ پوسٹس

CIBC کا ابوظہبی میں نئے سرمایہ بازاروں کی...

نومبر 26, 2026

Morrison نے ابوظہبی کے ADGM میں نئے دفتر...

نومبر 24, 2026

ADFW 2026 نے اب تک کے سب سے...

نومبر 24, 2026

ہائیر انرجی کی جانب سے 12 سے 20...

نومبر 16, 2026

ہائی وولٹیج ہانگ کانگ سکسز کے مقابلے میں...

نومبر 2, 2026

Advent نے اپنی بین الاقوامی رسائی کو مزید...

اکتوبر 24, 2026

سنگاپور اور ملیشیا آج تک کی سب سے...

اکتوبر 21, 2026

وسطی ایشیا میں ترقی کی خواہاں چینی کمپنیوں...

اکتوبر 19, 2026

دی کافی بین اینڈ ٹی لیف® کے 63...

اکتوبر 16, 2026

3iQ کو ابوظہبی کے IFC سے اصولی منظوری...

اکتوبر 14, 2026

حالیہ پوسٹس

  • فلائی دبئی نے تھائی لینڈ کی سروس کو 35 ہفتہ وار پروازوں تک پہنچا دیا۔

    نومبر 27, 2026
  • ڈی آر کانگو میں ایبولا پھیلنے سے 12,000 تصدیق شدہ انفیکشن ہیں۔

    نومبر 26, 2026
  • تیل کی قیمتیں گرتی ہیں کیونکہ برینٹ 90.97 ڈالر فی بیرل تک گرتا ہے۔

    نومبر 25, 2026
  • عبداللہ بن زاید اور کینیڈا کے شیمپین نے CEPA تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

    نومبر 24, 2026
  • پیٹروبراس نے 2027 سے 2031 تک 122 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔

    نومبر 24, 2026

اقسام

  • PR Newswire
  • Uncategorized
  • آٹوموٹو
  • تفریح
  • ٹیکنالوجی
  • خبریں
  • سفر
  • صحت
  • طرز زندگی
  • کاروبار
  • کھیل
  • لگژری
  • نمایاں خبریں

© 2022 Faisalabad Times | جملہ حقوق محفوظ ہیں

  • گھر
  • ہم سے رابطہ کریں۔
Faisalabad Times
  • طرز زندگی
  • صحت
  • تفریح
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • خبریں
  • کھیل
  • لگژری
  • آٹوموٹو
  • سفر