Faisalabad Times
  • طرز زندگی
  • صحت
  • تفریح
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • خبریں
  • کھیل
  • لگژری
  • آٹوموٹو
  • سفر
PR Newswire

IsDB 2023 کے سالانہ اجلاسوں کے اختتام پر 5.4 بلین ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں

بذریعہ faisalabadtimes.com مئی 15, 2023
مئی 15, 2023
314

جدہ، سعودی عرب، 14 مئی، 2023 /PrNewswire/ — خادم الحرمین الشریفین، شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز السعود کے زیر سرپرستی اسلامی ترقیاتی بینک (IsDB) گروپ کے سالانہ اجلاس آج مملکت سعودی عرب کے شہر جدہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

چار روزہ پروگرام میں دنیا بھر سے 90 ممالک کے 4,452 شرکاء کے علاوہ مستحکم ترقی کے لیے کام کرنے والی 89 سرکردہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔

“بحرانوں کو روکنے کے لیے شراکت داریاں” کے موضوع کے تحت ان اجلاسوں کے دوران، IsDB گروپ نے کئی منصوبوں کا اعلان کیا اور معاشی طور پر پسماندہ ممالک (گلوبل ساؤتھ) میں ترقی میں حائل بڑے چیلنجوں کا تدارک کرنے کے لیے 24 رکن ممالک کے ساتھ 5.4 بلین ڈالر لاگت کے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے، جو دیگر کے علاوہ صحت، زراعت، غذائی سلامتی، SMEs، تعلیم اور انسانی ہمدردی کی بناء پر معاونت مرکوز ہیں۔

IsDB کے صدر اور گروپ چیئرمین عزت مآب ڈاکٹر محمد الجاسر نے کہا، “گزشتہ چار دنوں کے دوران، ہم نے اپنے شراکت داروں اور رکن ممالک کے ساتھ ترقی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ ہم نے موجودہ صورتحال اور IsDB گروپ کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خيال کیا اور اس دوران کئی اہم فیصلوں پر پہنچے۔ ان سالانہ اجلاسوں کے نتائج کامیابی کو مزید آگے بڑھانے میں ضرور مدد دیں گے۔

اس دوران، IsDB گروپ نے کئی کلیدی منصوبوں کا اعلان کیا اور معاہدوں پر دستخط کیے، جو رکن ممالک میں مستحکم ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے اس کے عزم کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔ IsDB گروپ بورڈ آف ایگزیکیٹیو ڈائریکٹرز نے رکن ممالک میں معاشی افزائش اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر مرکوز چھ منصوبوں کے لئے 558 ملین ڈالر سے زائد لاگت کی سرمایہ کاری کی منظوری دی۔

IsDB گروپ نے ازبکستان، پاکستان اور نائجر کے لئے رکن ملک کی شراکت داری حکمت عملی کی ترمیم شدہ دستاویزات بھی متعارف کرائیں جو ان ممالک میں کثیر الجہتی ترقی اور افزائش کی معاونت کے لئے IsDB گروپ کا ملک کے ساتھ مشغولیت کا فریم ورک فعال کریں گی۔

ایک اور پیش رفت میں، IsDB، نے افغانستان انسانی ہمدردی ٹرسٹ فنڈ کے متولی کے طور پر، افغانستان میں 8,098,180 ڈالر کی کل لاگت کے مستحکم ترقی کے منصوبوں کے لئے سات معاہدوں پر دستخط کیے، جس میں کنگ سلمان ہیومینیٹیرئین ایڈ اور ریلیف سینٹر کی جانب سے گرانٹ شامل ہے۔

IsDB اور اس کے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں نے اپنے لائیوز اینڈ لائیولی ہُڈ فنڈ کے دوسرے مرحلے (LLF 2.0) کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد بینک کے 32 پسماندہ رکن ممالک میں معاشی ترقی کی معاونت کے لیے وسائل پیدا کرنا ہے۔ IsDB نے LLF 2.0 کو 325 ملین ڈالر کے انتہائی رعایتی قرض دینے کا بھی عہد کیا، جس سے فنڈ کے لئے مجموعی گرانٹ 200 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

چار روزہ پروگرام میں مختلف نوع کے عنوانات جیسا کہ غربت میں کمی، انفراسٹرکچر کی ترقی، خواتین اور نوجوانوں کو خود مختار بنانا اور آب و ہوا کے بارے میں عملی اقدامات اٹھانے کے بارے میں اعلی سطحی پلینری سیشن، ٹیکنیکل سمپوزیئم اور دیگر تقریبات منعقد ہوئیں۔

بانٹیں 0 FacebookTwitterPinterestEmail
پچھلی پوسٹ
ویتنام کی جوتا بنانے والی کمپنی PouYuen مانگ میں کمی کے درمیان 6000 کارکنوں کو فارغ کرے گی
اگلی پوسٹ
پی ایم مودی کی ترقی پسند پالیسیاں ہندوستان-امریکہ تکنیکی تعاون کو تقویت دیتی ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Milliken نے Advance Polypropylene Solutions کی بڑھتی ہوئی...

جولائی 30, 2026

SAFF چیمپئن شپ بنگلہ دیش 2026 کے ٹائٹل...

جولائی 27, 2026

پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے لیے کریڈٹ ٹیکنالوجی...

جولائی 16, 2026

سعودی عرب نے ویزا کی آسان تر درخواست...

جولائی 8, 2026

سعودی عرب نے ویزا کی آسان تر درخواست...

جولائی 8, 2026

جنوبی ایشیا میں 2026 لیڈرشپ پالیسی ڈائیلاگ میں...

جولائی 1, 2026

easypaisa اور Binance نے پاکستان میں ابھرتی ہوئی...

جون 17, 2026

Beauty of Joseon کو Euromonitor International کی جانب...

جون 9, 2026

Cantor نے ADGM کی منظوری حاصل کی، جس...

مئی 22, 2026

ADGM نے MEASA کے سرکردہ IFC کے طور...

مئی 20, 2026

حالیہ پوسٹس

  • فلائی دبئی کی اسٹریٹجک ترقی نے میلان اور نیپلز کے لیے اٹلی کی فلائٹ سروسز کو فروغ دیا

    جولائی 31, 2026
  • ایمریٹس نے مغربی یورپ میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے جنگل کی آگ کے خطرات میں اضافے کا انتباہ دیا ہے۔

    جولائی 30, 2026
  • Starbucks مضبوط Q3 نتائج کے بعد پورے سال کی رہنمائی بڑھاتا ہے۔

    جولائی 30, 2026
  • ایپل نے دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی Nvidia کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    جولائی 30, 2026
  • ہوا بازی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات: ایمریٹس نے بکنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کی ادائیگی متعارف کرائی

    جولائی 30, 2026

اقسام

  • PR Newswire
  • Uncategorized
  • آٹوموٹو
  • تفریح
  • ٹیکنالوجی
  • خبریں
  • سفر
  • صحت
  • طرز زندگی
  • کاروبار
  • کھیل
  • لگژری
  • نمایاں خبریں

© 2022 Faisalabad Times | جملہ حقوق محفوظ ہیں

  • گھر
  • ہم سے رابطہ کریں۔
Faisalabad Times
  • طرز زندگی
  • صحت
  • تفریح
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • خبریں
  • کھیل
  • لگژری
  • آٹوموٹو
  • سفر